29 جولائی 2018 - 18:04
اٹلی کی بلدیاتی کونسل کا اسرائیل پر فوجی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

اٹلی کی سب سے بڑی بلدیاتی کونسل نے اطالوی حکومت سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل پر فوجی پابندیاں عائد کی جائیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اٹلی کی بلدیاتی کونسل نے اطالوی حکومت، یورپی یونین اور تمام عالمی برادری سے اسرائیل پر فوجی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اطالوی شہری حکومتوں کی جانب سے اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک ’BDS‘ کی مکمل حمایت اور تائید کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جاب اسرائیل کی عالمی بائیکاٹ کی تحریک نے بھی ہفتے کے روز اٹلی کی بلدیاتی کونسلوں کی طرف سے اسرائیل کے فوجی بائیکاٹ کے اعلان کیا خیر مقدم کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲